اشتہار

یو اے ای، سرکاری خدمات کی فیسز اب کیسے ادا کریں؟ وزارت خزانہ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب سرکاری خدمات کی فیسوں کی ادائیگی منظور شدہ الیکٹرانک طریقوں سے کرسکتے ہیں۔

اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران وفاقی بتدریج ای درہم پلیٹ فارم کو اپنی خدمات کی فیس کی وصولی کیلیے استعمال کرنا بند کردیں گے۔ صارفین اب امارات میں ادائیگی کے مختلف منظور شدہ ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری خدمات کی فیس ادا کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صارفین کی تجاویز اور ضروریات کے جواب میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد انہیں آسان، زیادہ لچکدار اور زیادہ موثر ادائیگی کے طریقے فراہم کرنا ہے۔ صارفین اب ادائیگی کے عام الیکٹرانک طریقوں مثلاً Samsung Pay، Apple Pay، بینک ٹرانسفر کے ساتھ ساتھ براہ راست ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی خدمات کی فیس ادا کرنے کے لیے مناسب ادائیگی کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں