تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

صوبائی وزیر سعید غنی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعید غنی نے یہ استعفیٰ دو روز قبل پارٹی کو پیش کیا تھا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی جو کہ پی پی پی کراچی کے صدر بھی ہیں بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کے استعفے پر فیصلہ پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

ایم کیو ایم نے شہری علاقوں میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلیے درخواست دائر کی تھی جس کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -