تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا جبکہ گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران ان کے کمرے سے پستول برآمد ہوا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی جس کے بعد انہیں اپنا ملازم بمعہ اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہباز نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ دکھا سکے۔

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پستول رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اس دوران پولیس نے کمرے سے مختلف کارڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے، شہباز گل کو پولیس کی نفری کیساتھ پارلیمنٹ لاجز لایا گیا۔

پولیس نے شہبازگل کے کمرے سے اسلحہ بھی برآمد کیا تھا، جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں، یہ اسلحہ میرا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -