جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’پاکستانی قوم سمیت دنیا بھی عمران خان کے ساتھ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صرف پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ سب سے مقبول لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان نے تقریر میں واضح کہا تھا کہ ہم قانونی ایکشن لیں گے، اس کے باوجود دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا پاکستان کے قانون کی توہین ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھی حیران ہے کہ 22 کروڑ کے ملک کو کیا ہو گیا ہے؟ پاکستان کی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ ناکام ہونگے اور حقیقی آزادی کی جنگ کامیاب ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا بھی عمران خان کے ساتھ ہے جو ان کی شکست کا اعتراف تھا، حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ انشااللہ 10 ستمبر تک اس حکومت سے جان چھڑا لیں گے

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کیس بالکل غلط ہے، عمران خان کیخلاف مقدمے کا معاملہ کل ہائیکورٹ لیکر جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کے چہرے سے عیاں ہے، کیا عمران خان پر مقدمات کرنے سے سیلاب زدگان کی مدد ہو رہی ہے؟ کیا مقدمات کرنے سے ڈالر نیچے جارہا ہے؟ معیشت اوپر جارہی ہے؟ ستمبر میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فورم پر آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں، ہمیں پاکستان اور معیشت کو بچانا ہے، عوام کہتی ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئرالیکشن ہوں،عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں بلکہ سب سے بڑا اثاثہ عوام ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں