جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سندھ،بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آرمی چیف کراچی پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کراچی پہنچ گئے جہاں انہیں سندھ،بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آرمی چیف سندھ،بلوچستان میں فوجی جوانوں کی امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا جاچکا ہے،سینٹرکا مقصد ملٹری آپریشنز ڈائریکٹریٹ اور قومی فلڈ ریلیف کیساتھ کوآرڈنیشن ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان سینٹرز پرامدادی اشیا جمع کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

پاک فوج کےجوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کو کھانا،شیلٹربھی فراہم کررہے ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں