اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، مومن ثاقب کی ’ڈگ آؤٹ‘ سے دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت دونوں ہی ٹیموں کی میچ سے قبل تیاریاں مکمل ہیں قومی ٹیم نے فائنل الیون طے کرلی ہے تاہم پلیئنگ الیون کے نام ٹاس سے پہلے ہی سامنے آئیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

’مارو مجھے مارو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ہے پلیئر ڈگ آؤٹ یہاں پھر بابر اور رضوان کیلے ہی میچ فنش کررہے ہوں گے تو فخر اور شاداب کہہ رہے ہوں گے کہ یار انہیں واپس بلاؤ ہمیں بھی کھیلنا ہے ہماری بھی بیٹنگ کرواؤ۔‘

مومن مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہاں پر بیٹھے ہوں گے فخر اور وہ کہیں گے کہ مجھے تو بیٹنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی بابر بھائی نے دس وکٹوں پر ایک مرتبہ پھر میچ فنش کردیا ہے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’کل پلیئر ڈگ آؤٹ میں کھانا میری طرف سے ہوگا آپ نے نہ نہیں کرنی ہے، یہ ادھر کھلاڑی آرام سے بیٹھے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ‌ کپ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور بابر رضوان نے اکیلے ہی میچ فنش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں