اشتہار

لاپتہ سعودی شہری کو تلاش کرنے پر 10 لاکھ ریال انعام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی شہری نے لاپتہ بھائی کو تلاش کرنے پر ایک ملین ریال انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض سے لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش میں مدد یا درست معلومات فراہم کرنے پر خاندان نے 10 لاکھ ریال کی انعامی رقم مقرر کی ہے۔

- Advertisement -

لاپتہ شہری کے بھائی فیصل الدوساری نے بتایا کہ ان کا بھائی 2 اگست کو الشمسی اسپتال گیا تھا جو تاحال نہیں لوٹا اس کا ذاتی سامان اور گاڑی اسی مقام سے ملی ہے لیکن بھائی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

لاپتہ شخص کا نام ترکی الدوساری ہے جس کے بارے میں معلومات دینے کے لیے رابطہ نمبرز جاری کیے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کچھ بھی جانتے ہوں تو ان نمبرز 0555101850، 0555556592 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں