اشتہار

میکسیکو کی روس سے تاریخی تجارت، امریکا کی نیندیں حرام

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: لاطینی امریکی ملک میکسیکو نے عالمی پابندیاں پس پشت ڈالتے ہوئے روس سے تاریخی خریداری کرڈالی۔

بینک آف میکسیکو کے جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق روسی سامان کی درآمدات میں رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 20 فیصد سے زیادہ کا خاطر خواہ سالانہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مالیاتی لحاظ سے روس سے میکسیکو کی درآمدات 1.193 بلین ڈالر تھیں۔ صرف جون میں شمالی امریکی ملک کی جانب سے روسی سامان کی خریداری 275 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی جو میکسیکو کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

- Advertisement -

دو ہزار اکیس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 4.5 بلین ڈالر سے تجاوز کر کے ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے، اس سے قبل مئی 2021 میں میکسیکو نے 283.9 ملین ڈالر کا روسی سامان خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا روس سے ایل این جی دوبارہ خریدنے کا فیصلہ

یاد رہے امریکا میکسیکو کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار ہے، 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 661 بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ روس میکسیکو کو کھادوں کا کلیدی بین الاقوامی سپلائر ہے، جو میکسیکو کی تمام نائٹروجن , مکس نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کی تقریباً ایک چوتھائی درآمد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ رولڈ اسٹیل، ایلومینیم اور مصنوعی ربڑ روس سے میکسیکو کی اہم درآمدات میں سے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں