تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرفراز کا لاٹھی چارج، سندھ کے ہاتھوں سدرن پنجاب کو شکست

راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو باآسانی 42 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 147 رنز بنائے اور سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

سدرن پنجاب کی ٹیم سندھ کے بولر کے آگے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

آل راؤنڈر انور علی اور میر حمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سندھ نے سرفراز احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت 19.4 اوورز میں 147 رنز بنائے تھے، سرفراز نے 32 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔

اوپنر شرجیل خان 24 اور سیم ایوب 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے ثمین گل اور محمد الیاس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -