اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹیمیں میچ کی 40 فیصد آمدنی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی:آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ الاٹ شدہ ٹائم میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں۔

آئی سی سی نے بتایاکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نےغلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ کا چالیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ : آج بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

یاد رہے کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں اب ایشیا کپ میں متوقع طور پر دوبارہ چار ستمبر کو آمنے سامنے ہونگی۔

پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کیاتھا، بھارتی کھلاڑی ہارڈیک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں