اشتہار

محمد رضوان نے سوریا کمار یادو کو پیچھے دھکیل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوریا کمار یادو سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق محمد رضوان 796 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارتی جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان نے بھارت کے خلاف میچ میں 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

- Advertisement -

بیٹسمین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 810 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ یادو 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز رینکنگ میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی پہلے اور جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں