اشتہار

’ملک میں معیاری تعلیم کے نام پر جو ہو رہا ہے سب جانتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کوالٹی ایجوکیشن کے نام جو ہو رہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے بل پرغور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹر مشتاق نے کیچڑ میں لت پت لاشوں کی تصاویر ایوان میں دکھا دیں

- Advertisement -

ایڈوائزر ایچ ای سی نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ جس بنیاد پر ہم این او سی دیتے ہیں وہ کابینہ کی جانب سے دیے گئے، جب تک این او سی کا آخری پوائنٹ بھی مکمل نہیں کیا جاتا اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے بل میں ترمیم جمع کرائی جو کہ کمیٹی کو نہیں بھیجی گئی، کوالٹی ایجوکیشن کے نام پر اس ملک میں جو ہو رہا سب جانتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹی سے متعلق دستاویزات مکمل نہیں کی گئیں۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے اجلاس میں کہا کہ انہوں نے جو چیزیں مانگی ان کو دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں