منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سینیٹر مشتاق نے کیچڑ میں لت پت لاشوں کی تصاویر ایوان میں دکھا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں بارشوں سے تباہی اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی کیچڑ میں لت پت تصاویر ایوانِ بالا میں دکھا دیں۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان حکومت پر بھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وزیر اعظم اور کیا ان بچوں کے لیے ہیلی کاپٹر یا اپنا طیارہ بھیجا؟ یہ بچے قیامت کے دن آپ کا گریبان پکڑیں گے۔

دوسری جانب ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی کیچڑ سے لت پت لاشیں مل رہی ہیں، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختون خوا کے کئی اضلاع سیلاب کا نشانہ بنے ہیں۔

- Advertisement -

مشتاق احمد خان نے کہا: ’کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن اور معاشی حب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، اس صورتِ حال میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے مگر وہ کہیں نظر نہیں آ رہی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں