پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

’کوئی بھی ’شاہین‘ کی کمی نہیں پوری کرسکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے بولرز میں کوئی بھی شاہین آفریدی کی کمی پوری نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف شروع میں مشکل ہورہی تھی لیکن وکٹ کا اندازہ ہونے کے بعد لمبی اننگ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب بولرز میں کوئی بھی شاہین تو بن سکتا ہے لیکن کوئی بھی ان کی کمی پوری نہیں کرسکتا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے

- Advertisement -

اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے متعلق سوال پر رضوان نے کہا کہ بھارت سے ہر میچ چیلنج اور فائنل جیسا ہوتا ہے میچ کا پریشر ان پر بھی ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ یہاں گرمی کی وجہ سے پانی کمی سے تھوڑا مسل کا مسئلہ ہوتا ہے۔

ایشیا کپ فائنل سے متعلق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ فائنل کی بات ہوتی رہتی ہے ہمیں تگڑی کرکٹ کھیلنا ہے۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

واضح رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست سے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، محمد رضوان کو 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سپر فور میں پاکستان کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان اور 9 ستمبر کو سری لنکا سے کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں