اشتہار

عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا : اگلے ماہ سے اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، صارفین سے اکتوبر سے اضافی وصولیاں شروع کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرادی ، نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اضافہ 22-2021کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، صارفین سے اکتوبر سے اضافی وصولیاں شروع کی جائیں گی۔

- Advertisement -

نیپرا نے بتایا کہ تین ماہ میں صارفین سے اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ، نیپرا اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

خیال رہے بجلی کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز نقصانات کی مد میں 95 ارب سے زائد وصولی کی درخواست کی تھی۔

بجلی 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کے معاملے پر بجلی کمپنیاں 3 ماہ میں صارفین سے 95 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ روپے لیں گی۔

آئیسکو صارفین سے 8 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے، لیسکو 17 ارب81 کروڑ 60 لاکھ روپے ،گیپکو 9 ارب25 کروڑ 70لاکھ وصول کرے گا۔

اسی طرح فیسکو 11 ارب62 کروڑ 40 لاکھ ، میپکو صارفین س19ارب53 کروڑ روپے ، پیسکو 12ارب 27 کروڑ 40 لاکھ روپے صارفین سے وصول کرے گا۔

حیسکو5ارب 29 کروڑ 80 لاکھ روپے،کیسکو 3 ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے سیپکو اپنے صارفین سے 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ روپے ، ٹیسکو 4 ارب ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی لے گا۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر، نومبر ،دسمبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں