تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انڈونیشیا میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مظاہرے پھوٹ پڑے

جکارتا: انڈونیشیا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے خلاف دارالحکومت جکارتا میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جس پر عوام آپے سے باہر ہوگئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے سڑکیں میدانِ جنگ بن گئیں۔

پولیس نے ہزاروں مظاہرین کو خاردار تاروں سے روکنے کی کوشش کی۔ ٹائر نذر آتش اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔ کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، قیمتوں میں اضافے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -