اشتہار

کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو پکڑنے کے بعد اس کی درگت بنادی۔

شہریوں کی جانب سے ڈاکو کو مارنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکو کو اپنے ساتھ لے گئی۔

- Advertisement -

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹرئٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت ان جرائم پیشہ عناصر سے بچنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورنگی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں گزشتہ آٹھ ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کردیا گیا۔

جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں چھتیس ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں پندرہ سو کاریں چھینی گئیں۔

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں انیس ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹ درج ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں