اشتہار

’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ میں اسرائیلی اداکارہ کو شامل کرنے پر سوشل میڈیا برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کامک بکس بنانے والی کمپنی مارول سنیمیٹک یونیورس کی جانب سے فلم ’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ میں اسرائیلی اداکارہ شیرا ہاس کو شامل کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا ہاس ’کیپٹن امریکا: نیو ورلڈ آرڈر‘ میں ’صابرہ‘ کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ انہیں نیٹ فلکس کی 3 سیزنز پر مشتمل سیریز ’شٹیل‘ میں کافی پسند کیا گیا تھا۔

مارول کی اس پیشکش میں وہ موساد کی سابق جاسوس کے طور پر خصوصی طاقت، رفتار اور تیزی سے اُڑنے کی صلاحیت کے ساتھ نظر آئیں گی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین نے اس متنازع فلمی کردار کی نوعیت کو جلد ہی پرکھ لیا۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مارول اس کردار سے اسرائیل فلسطین تنازع میں قدم رکھنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’مارول کامکس میں صابرہ کی پہلی جھلک میں عربوں کو اس طرح پیش کیا گیا کہ ایک عرب بچہ جسے چور اور جھوٹا دکھایا گیا ہے، سیاہ نقاب پوش بمباروں کے ہاتھوں قتل کر دیا جاتا ہے تاکہ صابرہ اس پر رو سکے۔ یہ دراصل ایک پروپیگنڈا ہے‘۔

https://twitter.com/kkhelil/status/1568777661631107072?s=20&t=vQn_YcpPal20miCLRceKDA

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں