تازہ ترین

وزیرِاعظم کی نااہلی، درخواست قابلِ سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

لاہور:  وزیرِاعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اسی دھاندلی کی بناء پر میاں نواز شریف وزیرِاعظم بنے۔ ،

تحریکِ انصاف کے مطالبے پر حکومت نے دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیرِاعظم نواز شریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں کیونکہ وزیرِاعظم اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرینگے، لہذا عدالت تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر وزیرِاعظم کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یہ نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -