اشتہار

پوپ فرانسس یوکرین کی حمایت میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ 8 ماہ سے جاری روس یوکرین تنازع میں اب عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی شامل ہوگئے ہیں اور یوکرین کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جارحیت سے دفاع میں مدد کے لیے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنا اخلاقی طور پر جائز ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں لیکن اگر یوکرین اپنے دفاع کے لیے ہتھیار استععمال کرے تو اسے فروخت کیے جانے چاہئیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج سے 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور پورا خارکیف کا علاقہ روسی قبضے سے آزاد ہوچکا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرینی وہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کی فوج نے روس کے قبضے سے تین ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ واپس لینے کا دعوی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روس یوکرین جنگ کا پانسہ پلٹ گیا ہے؟

یوکرین کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خارکیو ریجن کے بعد شمال اور مشرق کی طرف پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی فورسز روسی سرحد سے پچاس کلو میٹر کی دوری پر ہیں اور ہزاروں روسی فوجی بارود اور گولہ باری چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں