اشتہار

کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 16 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا مثبت آنے کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

قومی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 609 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں