اشتہار

لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 200 گنا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 200 گنا اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں راہزنی کی روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں 100 سے تجاوز کر گئیں۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ وارداتیں اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ریکارڈ کی گئیں، شہر میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

اس سے قبل رواں برس مارچ میں لاہور پولیس نے بتایا تھا کہ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 282 فیصد جبکہ شاہراؤں پر لوٹ مار کی وارداتوں میں 123 فیصد اضافہ ہوگیا۔

سال 2022 کے 2 ماہ 10 دن میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ مذکورہ عرصے میں 36 ہزار 993 مقدمات درج کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عرصے میں 4 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے، ڈکیتی کی 5 ہزار کے لگ بھگ وارداتیں ہوئیں جن میں 21 گھروں میں وارداتیں کر کے کروڑوں لوٹ لیے گئے۔

علاوہ ازیں مختلف واقعات میں 63 افراد قتل ہوئے، موٹر سائیکل و وہیکل چوری کے 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے جبکہ دکانوں میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ڈاکوؤں نے متعدد تاجروں کی جمع پونجی لوٹ لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں