ڈائریکٹرہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ ہم ڈومیسٹک کےکھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلے پر لا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ٹیموں میں انگلش ہیڈکوچ لائیں ہیں دوسرے سیٹ اپ سےکوئی بندہ آتا ہےتو اس سےفائدہ ہوتا ہے ہمارے کوچز اور کھلاڑی دونوں اس سے سیکھیں گے۔
ندیم خان نے کہا کہ جب کرکٹ بورڈ نوٹیفکیشن دے گا تو ڈیپارٹمنٹ کی بحالی پرکام کریں گے ہم کسی کو ختم نہیں کرنا چاہتے کلب کی رجسٹریشن کا عمل کافی آسان ہے جس کلب کومسئلہ ہے وہ اپیل کرسکتاہے۔
"The introduction of foreign coaches in domestic cricket is aimed at creating diversity"
🗣️ PCB Director – High Performance, Nadeem Khan reflects on the new coaching appointments for the Quaid-e-Azam Trophy and Pakistan Cup tournaments
🗒️ https://t.co/cNQPP3TVwD pic.twitter.com/sIoEmgOkNJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈومیسٹک کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دے دے رہیں اور انہیں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کر رہے ہیں۔