اشتہار

حارث روف نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں میچ کا پانسہ قومی ٹیم کے حق میں پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث روف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔

حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا، اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

- Advertisement -

حارث روف کا کہنا ہے کہ ہم نے ہار نہیں مانی تھی یقین تھا کہ کچھ کر سکتے ہیں ڈوسن کی وکٹ لینے کے بعد اعتماد آیا تو اگلی ہی گیند پر دوسری وکٹ مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دباو ضرور ہوتا ہے لیکن انٹرنیشنل پلیئرز کو اسی پریشر کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں