اشتہار

فواد خان نے ٹیلی ویژن اسکرین کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار فواد خان نے ڈراموں میں اپنی غیر موجوگی کی اصل وجہ بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا: ’اب ٹی وی ڈراموں میں واپس آنا میرے کافی مشکل ہے کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت بوڑھا ہو چکا ہوں‘۔

سُپر اسٹار نے کہا کہ اب ٹی وی پر زیادہ تر پروگرام نوجوانوں کی زندگیوں پر بن رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ ہماری ٹی وی اسکرین اب نوجوان نسل کے لیے ہے، لہٰذا اب اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارتی فواد خان اور دپیکا کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند

فواد خان نے اداکاری کا کیریئر ڈراموں سے شروع کیا۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر پروگرام دیے۔ لاجواب اداکاری کی وجہ سے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں