اشتہار

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ضلع کرم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں کی گئی، فوج کے جوانوں نے فائرنگ کا مؤثر جواب جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ افغان سرحد سے دہشت گردوں کی پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 13 تاریخ کو ضلع کرم میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں تین جوان شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں