اشتہار

ورلڈ کپ: وسیم اور وقار نے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں چند روز باقی ہیں لیکن قومی ٹیم کی سلیکشن سے متعلق کرکٹ حلقوں میں بحث و مباحثہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے اختتام پر سابق لیجنڈز کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اپنی پلیئنگ الیون بتادی۔

وسیم اکرم کی جانب سے نوجوان ہارڈ ہٹر وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا انتخاب کیا گیا جبکہ وقار یونس نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے اپنی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا۔

https://urdu.arynews.tv/pakistanvsengland2022-shoaib-akhtar-criticize/

دوسری جانب وقار یونس کی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں لیجنڈز کپتانوں کی ٹیم کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں