اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

کسان تاحال اپنے مطالبات کی منظوری کے منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

کسان اتحاد کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے تاہم اب تک ان کی داد رسی نہیں ہوسکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور وہ اب بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے منتظر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مذاکرات کے کئی ادوار ناکام ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کے رہنماؤں کی وزیراعظم شہباز شریف سے کل ملاقات جو ان کی مصروفیات کے باعث نہ ہوسکی تھی وہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر کے کسان ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، کھاد پر سبسڈی، گندم کی امدادی قیمت ملک بھر میں یکساں کرن اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کرنے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے کسانوں اور حکومت کے درمیان ثالث بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد کی عمران خان کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت

دوسری جانب حکومتی رویے سے مایوس ہوکر کسانوں نے عمران خان کو اپنے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں