اشتہار

پلیئر آف دی منتھ کیلیے محمد رضوان مضبوط امیدوار

اشتہار

حیرت انگیز

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

آئی سی سی نے ستمبر کے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ بھارت کے اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین بھی نامزد ہیں۔

محمد رضوان ایشیاکپ اور انگلینڈ سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں انہوں نے انگلینڈ کیخلاف چار اور ایشیاکپ میں تین نصف سنچریاں بنائیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان کی حکمرانی برقرار

- Advertisement -

انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، یہ درجہ بندی پاکستان اور انگلینڈ جبکہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر جاری کی گئیں۔

نئی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد رضوان تاحال نمبر ون پرپوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری پوزیشن پر ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی بولنگ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی حکمرانی جاری ہے، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں، بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز شامل نہیں ہے۔

مختصر فارمیٹ کی آل راؤنڈر درجہ بندی کی بات کی جائے تو افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، انگلینڈ کے معین علی دوسرے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا کی تیسری پوزیشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں