بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

مشکلات ضرور ہیں لیکن مستقبل روشن ہے، اسحاق ڈٓار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنسی کی قدر مستحکم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مشکلات ضرور ہیں لیکن اس سے ظاہر ہے کہ مستقبل روشن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں پیشی اور ضمانت منسوخی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی، غلط کام کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اس کی وجہ سے مہنگائی 27 فیصد پر چلی گئی اور عوام پس رہے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی کھیل کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر مستحکم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، دنیا کے برعکس پاکستان میں ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے، مشکلات ضرور ہیں لیکن اس سے ظاہر ہے کہ مستقبل روشن ہے، مجھے آئے ہوئے چند روز ہوئے ہیں، پاکستان کا 2600 ارب کا قرضہ کم ہوگیا جب کہ تقریباً 13 روپے پٹرول کی قیمت کم کی ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگائی تھیں، ہم نے مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی، پاکستان میں دو بار کرنسی کو واپس لے جایا گیا، روپیہ اب واپس اوپر کی طرف جا رہا ہے، عوام کے لیے بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائیوں کے خلاف ہوں، جو بھی ہوگا ایمانداری کیساتھ ہوگا، سیاستدان مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کرتا، اپٹما کے وفد سے گزشتہ روز افہام و تفہیم سے معاملات حل ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں