19 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی صدر کو ایک اور بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن کو وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنڈر بائیڈن کیخلاف ایف بی آئی 2018 سے تحقیقات کر رہی تھی تاہم ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا اختیار ڈسٹرکٹ اٹارنی کے پاس ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ہنڈر بائیڈن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے جب کہ اس حوالے سے وفاقی اداروں نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ہنڈر بائیڈن پر یوکرین میں کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہنٹر بائیڈن پر جلد فرد جرم عائد ہوگی ۔ جب کہ ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کہتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی سابق صدر ٹرمپ نے لگایا تھا، یہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی صدر بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا

ایک رپورٹ کے مطابق 60 فیصد امریکی بائیڈن کی پالیسیوں سے ناراض ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں