اشتہار

عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے یہ ان کی سائفر سے متعلق تیسری مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔

اسد عمر آڈیو میں مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ ’ایک اور چیز ہے ہائینڈ سائٹ میں یہ جواب ہم کررہے ہیں یہ جواب کررہے ہیں ناں یہ لیٹر والا یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا جب انہوں نے ہارس ٹریڈنگ شروع کی ہے۔‘

- Advertisement -

شیریں مزاری کہتی ہیں کہ ’چین نے آفیشل اسٹیٹمنٹ جاری کیا ہے میں نے آپ کو جو کل بھیجی تھی، جس سے ہمارے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت کی گئی۔‘

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ ’اس کا لیٹر جو ہم سوچ رہے ہیں اس کا اثر ساری دنیا کے اندر پڑے گا۔‘

عمران خان کہتے ہیں کہ ’اسٹریٹیجی یہ ہے کہ اب عوام ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، ’وی وانٹ‘ کہ یہ اتوار کو اس طرح کا ہائٹ پر پریشر ہو۔‘

وہ مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں ’جو بھی اسمبلی میں ووٹ دینے کے لیے جائے گا اس کے یعنی برینڈڈ ہوفار لائف لیکن جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفر اور میر صادق، وہ آپ کو لوگوں کو ’اسپون فیڈ‘ کرنا ہے۔‘‘

چیئرمین پی ٹی آئی آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’لوگ آگے نہیں آرہے، مائنڈ آل ریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے اس وقت کہ آپ کو ان کو فیڈ کردیں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں