اشتہار

محمد رضوان کا مسجد میں دینی بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے لیے موجود قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان دیا۔

محمد رضوان نے بیان میں اللہ پاک پر مکمل یقین رکھنے کی بات کی اور کہا کرکٹ دنیا کے لئے ہے نیوزی لینڈ آنے کا مقصد سہ ملکی سیریز جیتنا ہے لیکن دنیا میں آنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کی ذات کو پہچاننا اور اس کی رضا حاصل کرنا ہے۔

کرکٹر نے بیان میں دین اسلام پر چلنے اور نیک اعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر رسولﷺ کے اسوۃ حسنہ پر چلنے کی تعلیم دی۔

- Advertisement -

مسجد میں قومی کرکٹر افتخار احمد بھی موجود تھے جب کہ بیان کے بعد لوگوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں