تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اسد نے رومی کا ہاتھ تھام لیا؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کی پہلی قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، بہروز سبزواری، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ زونی کالج جانے سے قبل ناشتہ کررہی ہوتی ہیں اسد آکر کہتے ہیں کہ زونی کو کالج کی دیر ہورہی ہے اور آپ ناشتہ اب لگا رہی ہیں۔

زونی کہتی ہیں کہ ’یہ تو روز کی بات ہے اب تو کالج میں دیر سے ہی جاتی ہوں۔‘

اس پر انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’روز نہیں آج کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے اٹھنے میں دیر ہوگئی۔‘

اسد بولتے ہیں کہ ’ناشتہ کرو میں چھوڑ دوں گا لیکن زونی وین میں ہی چلی جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ روز دیر سے جاتی ہوں تو لڑکیاں بھی مجھ پر ہنستی ہیں۔‘

دوسری طرف والد کہتے ہیں کہ ’پورے گھر کا نظام الٹ پلٹ ہوا ہے۔‘ اسد کہتے ہیں ’جب سب کچھ ملازموں کے سپرد کردیا جائے تو ایسا ہی ہوگا۔‘

خالد انعم کہتے ہیں کہ ’ہاں تو پھر لے آؤ کوئی ایسی لڑکی جس کے حوالے کام کرکے ہم خود بھی سکون میں آجائیں۔‘

اسد والد کو کہتے ہیں کہ ’جب کہیں مل جائے گی تو لے آؤ گا دیر نہیں کروں گا۔‘

ادھر دوسرے سین میں جاوید شیخ کی بیٹی ’رومی‘ کا کردار دکھایا گیا ہے جس میں ان کی طبیعت خراب ہونے کا بتایا جاتا ہے۔

رومی کے بھائی کہتے ہیں کہ ’آپ رومی کو اٹھائیں میں ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ہوں ورنہ مجھے اس کی فکر لاحق رہے گی۔‘

ایک سین میں مہندی کی تقریب کے دوران ’رومی اور اسد کا آمنا سامنا ہوتا اور وہ رومی کو گرنے سے بچالیتے ہیں اور جیسے ہی ان کی نظر رومی پر پڑتی ہے تو وہ انہیں دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، وہ بھی شرما کا چلی جاتی ہیں۔‘

دوسری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ‘اسد کی والدہ صبا فیصل بیٹی سے کہہ رہی ہیں کہ ’ویسے لڑکی مجھے بہت اچھی لگی، گوری چٹھی، نازک شرمیلی سی ہے اور اس کا اخلاق بھی بہت اچھا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے دوسری قسط ہر پیر کی رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں