17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور میں اسکول ٹیچر کے اغوا کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سے لاپتہ ہونے والی اسکول ٹیچر کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔

خاتون کو اس کے مبینہ شوہر کے ساتھ بازیاب کرا لیا گیا خاتون نےخوداپنےگھر والوں کوتاوان کا میسج کیا تھا۔

لاہور نواں کوٹ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی اٹھائیس برس کی اسکول ٹیچر کے اغواء برائے تاوان کا معمہ حل ہو گیا۔

- Advertisement -

خاتون کو اس کے مبینہ شوہر کے ساتھ بازیاب کرا لیا گیا۔ خاتون نےخود اپنے گھر والوں کو تاوان کا میسج کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے جیکب لائن سے لاپتہ تیرہ سال کی دانیہ شعیب کے اغوا کو پانچ دن گزر گئے لیکن پولیس اب تک بچی کاپتہ نہ لگا سکی۔

بیٹی کی یاد میں سارا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے اور دانیہ کا خاندان مسلسل ذہنی کرب سے گزر رہا ہے۔

والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کو اغواء کیا گیا ہے پولیس جلد بازیاب کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جدید انداز سے مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں