اشتہار

کیسنر کے علاج میں اہم پش رفت، نئی ویکسین کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا اور مرک کینسر مریضوں کے لیے ایک ویکسین مشترکہ طور پر تیار کررہی ہیں۔ اس بات کا اعلان دونوں کمپنیوں کے ترجمان نے کیا ہے۔

موڈرنا کی تجرباتی ویکسین کو مرک کی بلاک بسٹر کینسر امیونو تھراپی، کیٹروڈا کے ساتھ ملا کر میلانوما کے مریضوں کے علاج کے لیے آزمایا جا رہا ہے جو جلد کے کینسر کی سب سے مہلک شکل ہے۔

کینسر کی مذکورہ ویکسین مریض کے اندر ٹی سیلز بنانے کےلیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے جو کہ ٹیومر کے تغیرات کی بنیاد پر جسم کے مدافعتی ردعمل کو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

مرک اور موڈرنا نے سال 2016 میں مختلف قسم کے کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

سال 2021کے بعد آنے والے سالوں میں کوویڈ 19 ویکسین کی طلب میں کمی کے بعد موڈرنا اپنی تمام تر توجہ نان کوویڈ ویکسین کی تیاری پر مرکوز کرے گا جس میں انفلوئنزا اور سانس کے امراض شامل ہیں۔

مرک نے سال 2020 میں موڈرنا میں اسی منافع سے سرمایہ کاری کی تھی جو اس نے اس سال اپنی ویکسین اسٹاک کی فروخت سے حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں