ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مشہور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مقبول ٹیلی ویژن ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے آج خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ویشالی ٹھاکر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتی تھیں۔ اتوار کے صبح وہ گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ اداکارہ نے خودکشی کرنے سے قبل خط لکھا جو پولیس نے برآمد کرلیا۔

- Advertisement -

خط میں ویشالی ٹھاکر نے لکھا کہ سابقہ بوائے فرینڈ کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار رہی۔

والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا، اندازہ نہیں تھا کہ ویشالی انتہائی قدم اٹھائے گی۔

پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں