13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ایک ماہ کیلئے آر ایل این جی سستی، اوگرا کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، مذکورہ کمی ماہ اکتوبر کے لیے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنیادی طور پر ماہ جون میں مہنگی اسپاٹ درآمدات کی وجہ سے ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی اوسط لاگت 28.4 روپے فی کلو واٹ (یونٹ) تھی جو کہ فرنس آئل (36.2 روپے فی یونٹ) کے بعد بجلی کی پیداوار کا دوسرا سب سے مہنگا ذریعہ تھا۔

اس درآمدات کے نتیجے میں ماہ اگست میں بجلی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی لاگت (ایف سی اے) میں تقریباً 10روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں