پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

بھارت نے پولٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو امریکا جانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت نے پولٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد کو امریکا جانے سے روک دیا، ثنا ارشاد پولٹزر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے امریکہ جا رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ کو بھارت نے امریکہ کے سفر سے روک دیا۔

ثنا ارشاد پولٹزر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے امریکہ جا رہی تھیں، بھارت نے ثنا ارشاد کو دوسری بار بیرونِ ملک سفر سے روکا ہے۔

- Advertisement -

ثنا ارشاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ پولٹزر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے نیویارک جا رہی تھیں لیکن امریکی ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود دہلی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سفر کرنے سے روک دیا۔

فوٹو جرنلسٹ نے مزید لکھا کہ رواں برس دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے اور سرکاری حکام کی طرف سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے رواں برس جولائی میں بھی ثنا ارشاد کو پیرس جانے سے روکا گیا تھا، جہاں انہیں ایک ایوارڈ ملنا تھا اور ان کی کتاب کی رونمائی ہونا تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں