تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا سابق امریکی صدر اوباما نے ماڈلنگ شروع کر دی؟

سوشل میڈیا پر ڈمی کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے صارفین پوچھ رہے ہیں کہ کیا سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ماڈلنگ شروع کر دی؟

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر روزانہ عجیب اور دلفریب مواد شیئر کیا جا رتا ہے جس پر تبصرے بھی ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ لوگوں کی توجہ کپڑے کے اسٹور میں پڑی ڈمی نے حاصل کرلی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ڈمی کو نیلے رنگ کی شیروانی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن شیروانی سے زیادہ ڈمی کی شکل پر لوگ تبصرہ کر رہے ہیں۔

ڈمی کی شکل کافی حد تک بارک اوباما سے مشابہت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے بارک اوباما قرار دے رہے ہیں۔

جن لوگوں نے ڈمی کو انسان تصور کیا وہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا بارک اوباما نے ماڈلنگ شروع کر دی؟

Comments

- Advertisement -