ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستانی فلموں ترکیہ میں نمائش سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی فلموں کی نمائش کے لیے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کے شرکت کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترقی کے درمیان ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں جدید ترین فلم پروسیسنگ لیب کے قیام پر بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے ترکیہ میں فلمی میلے کے انعقاد کے حووالے سے اجلاس ہوگا جس میں تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والی 3 نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی  ہیں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے فزیبلٹی تیار کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم بنانے والا ملک تھا، ملک شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں ترکی کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی نصاب میں فلم سازی کے مضامین بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں