ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان کی نااہلی پر حمزہ شہباز کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔

حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف سربراہ عمران خان توشہ خانہ کی امانتوں پر ہاتھ صاف کرتے پکڑے گئے، ثبوتوں سے واضح ہوگیا کہ عمران نیازی کرپٹ بھی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے پر بیٹھ کر سرکاری مال خانے کے تحفے بیچ ڈالے گئے، ملکی اداروں کی ساکھ پر انگلی اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں