اشتہار

اسلامی کانفرنس میں بھارت میں اسلامو فوبیا کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں ہونے والی دو روزہ اسلامی کانفرنس میں بھارت میں اسلامو فوبیا اور معلومات کی غلط فراہمی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامی کانفرنس ترکیہ کے شہر استنبول میں دو روز تک جاری رہی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان کی نمائندگی کی اور شرکا کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پاکستان کے مختلف علاقے بدترین سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

کانفرنس کے شرکا نے بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا اور معلومات کی غلط فراہمی کی شدید مذمت کی گئی، کانفرنس میں کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

کانفرنس میں او آئی سی رکن ممالک کو درپیش چیلنجز کے حل میں میڈیا کے کردار اور تیزی سے بدلتے موسمی حالات پر بھی غور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں