17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کر کے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ کا الزام

- Advertisement -

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، صحافی کا قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 نومبر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں