ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سارہ اور فلک کی ننھی بیٹی کے ساتھ تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اداکارہ سارہ خان،  فلک شبیر اور ننھی پری عالیانہ فلک کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سےسراہا جارہا ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارہ خان نے مختلف ایموجیز بنائیں۔

- Advertisement -

فلک شبیر اور سارہ کے ساتھ ننھی پری بھی موجود ہیں اس موقع پر فلک نے زرد رنگ کی کارٹون والی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی جبکہ ننھی عالیانہ پرام میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر بیٹی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ کی شوہر فلک شبیر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

وائرل ویڈیو میں سارہ خان اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ شاپنگ کررہی ہیں اس دوران فلک بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھی دکھ سن لو، پیسے بہت کم ہیں اس پر سارہ کہتی ہیں کہ پیسے زیادہ لگیں گے کیونکہ اب آپ کے اوپر دو ذمہ داریاں ہیں۔‘

فلک شبیر دلچسپ انداز میں انہیں جواب دیتے ہیں کہ ’میں تو تیسری ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گذشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اداکار جوڑی نے رواں ماہ ننھی پری کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں