اشتہار

برطانیہ میں روزگار : 18ہزار ملازمین کی ضرورت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے بڑے سپر مارکیٹ گروپ سینسبریز اپنے ادارے میں ہزاروں کارکنان کی مزید بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، ادارے کو مجموعی طور پر 18ہزار ملازمین درکار ہیں۔

اس حوالے سے سینسبریز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرسمس کی آمد کے موقع پر تجارتی و کاروباری سرگرمیاں تیز ہوجاتی ہیں جس کے پیش نظر آسامیاں نکالی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینسبریز برطانیہ میں ٹیسکو کے بعد دوسری سب سے بڑی گروسری مارکیٹ ہے، جس کو اپنے ادارے کیلئے ملازمین کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ کے لیے ادارے کو 15ہزار کارکنان درکار ہیں جبکہ اس کے ذیلی ادارے آرگوس میں دو ہزار ملازمین کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ لاجسٹک شعبے میں بھی مزید ایک ہزار کارکنان کی گنجائش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sainsbury’s (@sainsburys)

واضح رہے کہ برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی موجودہ شرح سال 1974کے بعد سب سے کم یعنی 3.5فیصد ہے۔

ملک کی متعدد کمپنیوں نے حال ہی میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے پُرکشش مراعات کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

مارکیٹ عملے کو راغب کرنے اور انہیں مستقل مزاجی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کیلئے زیادہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جارہی ہیں، سینسبریز اپنے عملے کے ارکان کو ڈسکاؤنٹ کارڈ اور مفت کھانا فراہم کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں