تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

عرفان خان کے بیٹے بابل کی فلم ’قلا‘ کب ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ڈیبیو فلم ’قلا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان فلم ’قلا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم یکم دسمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل فلم کا ٹیزر اور فرسٹ لک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا۔

فلم سے متعلق بابل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اسکرپٹ کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی بس سیدھا آڈیشن کے لیے گیا، اس وقت بابا (عرفان خان) کا انتقال ہوچکا تھا۔

بابل کا کہنا تھا کہ جانے کے بعد بہت ٹوٹا ہوا اور کمزورمحسوس کررہاتھا میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ڈائریکٹر انویتا کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کا موقع ملا۔

ٹیزر میں‌ فلم کے گانے ’پھیرو نہ نظریہ‘ کی ایک خاص جھلک دکھائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ٹیزر میں بابل خان کے علاوہ فلم کی مرکزی اداکارہ ترپتی ڈمری نے بھی سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

اس موقع پر ہدایتکار انویتا دت کا کہنا تھا کہ ’قلا ایک ایسی کہانی ہے جسے میں اسکرین پر لانے کے لیے بے چین تھی یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ میری فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے جس کی رسائی 190 سے زائد ممالک میں ہے ہم سب اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلم کی کہانی 1930 اور 1940 کی دہائی کے آخر کے المناک ماضی کے بارے میں بتاتی ہے یہ کہانی ایک نوجوان فنکار اور مشہور پلے بیک سنگر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -