اشتہار

روس کا یوٹرن: یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدہ سے لاتعلق ہونے کے چند روز بعد ہی برآمدگی کے معاہدے میں اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اب روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کیف نے فوجی کارروائی کے لیے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔

روس کا یوکرین سے اناج معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

- Advertisement -

روس کے وزارت دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یوکرین سے تحریری ضمانت مل گئی ہے کہ وہ اس محفوظ راہداری کو حملوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

ضرورت مند ممالک کو گندم مفت فراہم کریں گے، روس کا اعلان

واضح رہے کہ روس نے ہفتے کے روز یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کریمیا میں اس کے بیڑے پر حملہ کرنے کے لیے اناج کے بحری جہازوں کے لیے سیفٹی کوریڈور (حفاظتی راہداری) استعمال کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں