اشتہار

سعودی ولی عہد کا الیکٹرک کار کمپنی متعارف کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی پہلی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’سیر‘ cheer متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’سیر‘ پہلا سعودی الیکٹرک وہیکل برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹوموٹو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

اس کمپنی کے قیام کا مقصد مملکت میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کے سعودی برانڈ کو متعارف کروانا ہے۔ کمپنی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی کے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

ولی عہد نے کہا سعودی عرب صرف ایک نیا آٹوموٹیو برانڈ نہیں بنا رہا ہے بلکہ ہم ایک نئی صنعت اور ایک ماحولیاتی نظام کو روشن کر رہے ہیں جو بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرےگا جس سے مقامی ہنر مندوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نجی شعبے کو سعودی عرب میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کے پرمٹ بی ایم ڈبلیو سے ملیں گے جب کہ اشتراک میں شامل فوکسکون کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کا نظام تیار کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں