اشتہار

کراچی: پولیس افسر نشہ کرتے پکڑا گیا، ایس ایچ او نیو ٹاؤن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن تھانے معطل اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کو نشہ کرنے پر لاک اپ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معطل اے ایس آئی ہیروئن کا نشہ کرتے پکڑا گیا تھا، ایس ایچ او نیو ٹاؤن معین کمانڈو کو بھی معطل کردیا گیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او پر اختیارات سے تجاوز کا بھی الزام ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو پولیس نے جمشید کوارٹرز میں نادرا کے جعلی دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے برطرف پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز بلوچ پاڑہ پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے تھے۔

کراچی : نادرا کے جعلی دفتر پر چھاپہ: برطرف پولیس اہلکار گرفتار

اس سے قبل پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے بھتہ خور پولیس اہلکار کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار تاجر کو بھتہ کیلئے دھمکیاں دیتا تھا، سابق پولیس اہلکار کو تاجر سے بھتہ لینے فیکٹری پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  اہلکار کو پہلے ہی ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں